آپ طاقتور ہے، ہم اپنی قومی غیرت سے مقابلہ کرینگے، سردار اختر مینگل
(صحافت ویب ڈیسک)
ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پانچویں جلسہ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنے خطاب میں موجود حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم گالی کا جواب گالی سے نہیں بلکہ تھپڑ سے دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے کہتے ہیں آپ کا لہجہ سخت ہے، جسکے بھائی کا گذشتہ چالیس سالوں سے لاش نہیں ملا ہو اس سے تم پھولوں کا توقع رکھتے ہو؟
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایسے پھول پیدا نہیں ہوئے جو میں تم پر نچاور کروں۔ ہمارے گاؤں جلائے جارہے ہیں، نوجوان کو اغواء کیا جارہا ہے۔
انہوں نے جلسہ میں موجود لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کشمیر اور فلسطین کے نہیں، میں آپ کو بلوچستان کے واقعات سنا رہا ہوں۔
سرادر مینگل نے کہا کہ تم طاقتور ہو، تمھارے پاس ٹینک، جہاز اور 8 لاکھ فوج ہے، ہم کمزور ہیں لیکن اپنے قومی غیرت سے تمھارا مقابلہ کرینگے۔
خیال رہے پی ڈی ایم کے جلسے کے باعث ملتان شہر کی انتظامیہ نے گھنٹہ گھر چوک پر بھاری تعداد میں پولیس کی نفری تعینات کر کے سٹیڈیم اور گھنٹہ گھر چوک کو سیل کر دیا تھا۔ ملتان شہر کے داخلی راستوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی تھی جبکہ صرف گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد شہر میں داخلے کی اجازت تھی۔
اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اس اتحاد میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں۔