پاکستان کے دشمن ملک کا امن تباہ کر کے امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں، بشریٰ رند
پاکستان کے دشمن ملک کا امن تباہ کر کے امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں، بشریٰ رند
کوٸٹہ (خ ن) پارلیمانی سیکڑیری ایس اینڈ جی اے ڈی محترمہ بشری رند نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن ملک کا امن تباہ کر کے امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں۔آج ایک بیان میں محترمہ بشریٰ رند نے کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں پر ایسی بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر ملک اور اسلام کے دشمن ہیں۔انہوں نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی فوری بحالی کیلئے دعا کی۔