کمانڈ اسٹک
ہماری روز مرہ کی بول چال اور زندگی میں ضرب آلامثال کا استعمال عام ہے اور محاوروں کو اپنی گفتگو میں شامل کر کے اپنی لسان الابیانی کی رعونیت ظاہر کرنا ہماری کمزوری رہی ہے۔جس کی لاٹھی ، ا±س کی بھینس اور اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے جیسے محاو±روں کے مفہوم سے تقریبا سب آگاہ ہیں اور سب اِس کی اہمیّت کو سمجھتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں۔ ایک اسٹک (چھڑی) اور بھی ہے جس کی اہمیّت سے کسی طور انکار ممکن نہیں۔ اِسے “کمانڈ اسٹک” کہتے ہیں ہیں۔ اِس اسٹک کا ذکرِ خیر ا±س وقت تواتر سے سامنے آیا جب
جنرل عاصم منیر پاکستان کے بری فوج کے 17ویں سربراہ ہبنے ، اور کمان کی تبدیلی کی تقریب راولپنڈی میں واقع بری فوج کے صدر دفتر جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں اور ’کمانڈ اسٹک‘ نئے فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر کو سونپی یعنی پاکستان کی بری فوج کی قیادت کی یہ چھڑی اب جنرل عاصم منیر کے ہاتھ میں ہوگی۔مگر اس چھڑی کی کہانی کیا ہے؟ یہ کہاں سے آئی اور اسے کون لایا؟ پاکستان کی فوج میں بریگیڈیئر اور اس سے اوپر کے عہدے میں ترقی پانے والے ہر افسر کو ایک چھڑی سونپی جاتی ہے۔ ’کمانڈ اسٹک‘ یا ’بیٹن‘ کہلانے والی یہ چھڑی کسی عہدے کی ذمہ داریوں کی منتقلی کا علامتی نشان ہوتی ہے۔دفاعی تجزیہ کار اور فوج سے ریٹائرڈ بریگیڈیئر شوکت قادر اس بارے میں بتایا کہ کمان کی یہ چھڑی انگریز لائے تھے اور تب سے یہ روایت کا حصہ چلی آ رہی ہے۔بریگیڈیئر (ر) شوکت قادر نے بتایا کہ یہ بیٹن سنگاپور سے منگوائے گئے ملاکا کین سے تیار کی جاتی ہے اور ون سٹار افسر یعنی بریگیڈیئر سے اوپر کے افسران کو ملتی ہے۔شوکت قادر کے مطاق ہر پرانا افسر اپنے بعد آنے والے افسر کو یہ چھڑی سونپتے ہوئے ایک نئی چھڑی تھام کر نئے عہدے پر ترقی کر جاتا ہے۔ فوجی افسر کی یہ چھڑی ٹوٹ بھی جائے تو اس کی اہمیت کم نہیں ہوتی۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کمانڈ اسٹک تفویض ہونے کے پس منظر میں جنرل عاصم منیر کی روز و شبانہ کی شاندار عسکری خدمات کار فرما ہے ا±ن کی کارکردگی بھی ہمیشہ۔مثالی رہی ہیں جنرل عاصم منیر نے منگلا آفیسرز ٹریننگ اسکول پروگرام سے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی انہوں نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، بطور بریگیڈیئر شمالی علاقہ جات فورس کمانڈ کی۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو 2017ئ کے اوائل میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس تعینات کیا گیا، انہیں اکتوبر 2018ئ میں ڈی جی آئی ایس آئی بنایا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2 سال تک کور کمانڈر گوجرانوالہ بھی رہے جبکہ اس وقت جی ایچ کیو میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہوں گے جو ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی میں رہ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہیں جو اعزازی شمشیر یافتہ ہیں۔بطور لیفٹیننٹ کرنل مدینہ منورہ میں تعیناتی کے دوران 38 سال کی عمر میں عاصم منیر نے قرآن پاک حفظ کیا۔نئے آرمی چیف تعینات ہونے والے لیفٹینٹ جنرل عاصم منیر کا ماضی بڑا تابناک اور شاندار رہا ، عاصم منیرا کے خاندان اور علاقے کے بارے میں درست حقائق یہ ہیں کہ لفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، سید زادے ہیں اور سید سرور منیر شاہ کے صاحب زادے ہیں۔ سید عاصم منیر شاہ ڈھیری حسن آباد راولپنڈی کنٹ کے رہائشی تھے۔ لیکِن اب یہ فیملی اپنا گھر چھوڑ کر یہاں سے شفٹ ہو گئی ہے۔ ماضی میں اِن کا گھر ڈھیری حسن آباد راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ ڈسپینسری کے سامنے والی گلی میں داخل ہوتے ہوئے بائیں جانب واقع تھا۔ عاصم منیر کے والد سید سرور منیر شاہ صاحب مرحوم ا±ستاد تھے اور ایف جی ٹیکنیکل ہائی اسکول لالکرتی، راولپنڈی کے پرنسپل تھے۔ جنرل عاصم منیر کا آرمی چیف
بننا ڈھیری حسن آباد کے باسیوں لئے قابلِ فخر بات ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ ماضی کے مشہور بیوروکریٹ فواد حسن فواد، ماضی کے مشہور صحافی اور موجودہ سیاست دان عرفان صدیقی اور موجودہ صحافی اور اینکر پرسن سید طلعت حسین کا تعلق بھی ڈھیری حسن آباد سے ہے۔ جنرل عاصم منیر، آرمی چیف بننے سے پہلے کوارٹر ماسٹر جنرل جی ایچ کیو تھا۔ جنرل عاصم منیر، ماضی میں کور کمانڈر گوجرانوالہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اور ایف سی این اے کے کمانڈر کے اہم ترین عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن بھی ہیں۔ عاصم منیر صاحب جب کرنل تھے ا±س کے بعد انہوں نے قرآن حفظ کیا۔
جنرل عاصم منیر نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے نہیں بلکہ آفیسرز ٹریننگ اسکول (او ٹی ایس) منگلا سے پاک آرمی میں شمولیت اختیار کی۔ جنرل عاصم منیر آرمی چیف بننے والے پاکستان آرمی کے دوسرے آرمی چیف ہوں گے جو او ٹی ایس سے فارغ التحصیل ہو کر آئے اور آرمی چیف بنے۔ اس سے پہلے جنرل ضیائ الحق او ٹی ایس سے پاک فوج میں شامل ہوئے تھے جو بعد میں آرمی چیف بنے تھے۔جنرل عاصم منیر 17واں او ٹی ایس کورس منگلا سے پاس آو¿ٹ ہوئے تھے۔ جنرل عاصم منیر فوج کے موسٹ سینئر جنرلز کی لسٹ میں آرمی چیف کی تعیناتی کے لیئے سب سے سینئر موسٹ جنرل تھے۔