پاکستانی ٹک ٹاکر کو سزائے موت سنادی گئی

1 386

پاکستانی ٹک ٹاکر کو سزائے موت سنادی گئی

 

جج طاہرعباس سِپرا نے کہا کہ مجرم عالیان نے جائے وقوعہ کی خود نشاندہی کی، مجرم عالیان سے تیس بور پستول بھی برآمد ہوچکی، مجرم نے آلہ قتل کو جائے وقوعہ کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے ٹک ٹاکر عالیان کو چوری، قتل کے جرم میں سزائے موت کا حکم دے دیا۔عالیان کے مطابق قتل کی خبر ملنے پر پشاور میں موجود تھا لیکن بیان کا کوئی گواہ نہیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مجرم عالیان کے استعمال میں تیس بور پستول کا فرانزک میچ ہوا،

عمران خان کی اہلیہ اوربہنوں میں اقتدار کی جنگ، فون کال لیک

مجرم کی گواہان نے شناخت بھی کی، قتل جان بوجھ کر کیا گیا، ثبوتوں، گواہان کی روشنی میں مجرم عالیان قتل اور چوری کا مرتکب ہوا، مجرم کو سزائے موت، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے، چوری کے جرم میں مجرم عالیان کو 7 سال قید، تیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں ٹک ٹاکر محمد نیاز عرف عالیان نے مدعی مقدمہ کے بیٹے کو قتل کیا۔ مجرم عالیان نے 28 سالہ خرم اکبر سے گاڑی چھینی، قتل کر کے فرار ہوگیا۔ مقتول خرم اکبر رات گئے گوجرانوالہ سے اسلام آباد کی طرف آرہا تھا۔

بیوی نے شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا

مئی 2022 میں مجرم عالیان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں قتل، چوری کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔یاد رہے کچھ روز قبل اداکار فہد مصطفیٰ نے ٹک ٹاکرز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مواد کے نام پر ہر کوئی اپنی فیملی کو بیچ رہا ہے، انٹرنیٹ پر صبح، دوپہر، شام کچن اور گھر کی باتیں شئیر کررہے ہوتے ہیں۔میزبان نے سوال پوچھا کہ آپ کو لگتا ہے کہ سوشل میڈیا سے بہت سے ٹک ٹاکرز ، انفلوئنسرز جو کانٹینٹ فراہم کرتے ہیں اور ان کی فالوونگ زیادہ ہے، تو ایک دم سے ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کے مدمقابل آجائیں گے، کیا آپ یہ قبول کریں گے؟ جس پر فہد مصطفیٰ نے ٹک ٹاکرز کے مواد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سابق فوجی نے شادی میدان جنگ بنادی

انہوں نے کہا کہ میری کون سی میراث ہے، مواد یا Content سب سے زیادہ اووریٹڈ لفط ہے، ہر کوئی اپنی فیملی کو بیچ رہا ہے، صبح، دوپہر، شام کچن اور گھر کی باتیں لوگوں سے شئیر کر رہے ہوتے ہیں، لوگ قبرستان تک بھی نہیں چھوڑتے، یہ کون سا مواد ہے؟ میں نہیں چاہتا کہ لوگ مجھے اس قسم کے مواد کے لیے جانیں، میں اچھی یا ب±ری کہانی سنا سکتا ہوں، اپنے گھر کو نہیں بیچ سکتا۔اداکار سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کون سی تین ادکارائیں ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرنا پسند کریں گے؟ جس کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے تین بار ’ہانیہ عامر‘ کا نام لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف ہانیہ عامر کے ساتھ ہی فلم کرنا چاہیں گے، ماہرہ کے بعد اگر کسی کے اندر ’اسٹار‘ بننے کی صلاحیت ہے تو وہ ہانیہ عامر ہے، وہ بہت محنتی اداکارہ ہیں

کوئٹہ جلسہ،بلاول بھٹو زرداری نے بڑا اعلان کردیا

اور دل کی بہت اچھی ہیں۔فہد مصطفیٰ نے کہا کہ میں ایسے کئی لوگوں سے مل چکا ہوں جن کے لاکھوں فالوورز ہیں، جب وہ ڈرامے کی شوٹ پر جاتے ہیں تو انہیں کسی پروگرام کی شوٹنگ اور مرحلوں کا سمجھ ہی نہیں آتا، ان کے ڈراموں کے گانے بہت زیادہ مشہور ہوتے ہیں، کیفی خلیل کا مقبول گانا ’کہانی سنو‘ ہٹ ہونے سے قبل میرے پاس آیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس گانے کو پہلے میں نے سنا اور مجھے بے حد پسند آیا، میرے دفتر کے 6، 7 لوگوں نے کہا یہ گانا فلاپ جائے گا

پاکستان کس چیز میں دنیا سے سب سے آگئے ہے

لیکن اندازہ نہیں تھا کہ یہ پورے ملک میں اتنا سپر ہٹ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پہلے میں سمجھتا تھا کہ اچھا اداکار اچھا انسان بھی ہوتا ہے، لیکن اب میں اس پر یقین نہیں رکھتا، ٹیلنٹ اچھے ب±رے کو نہیں دیکھتا، وہ اپنی جگہ ہوتا، ہانیہ عامر کی الگ بات ہے، وہ دل کی بہت اچھی انسان اور اداکارہ ہیں، میں نے ان کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا، میں انہیں کافی سالوں سے کہہ رہا ہوں کہ تھوڑی بڑی ہوجاو¿ پھر ایک ساتھ فلم کریں گے، پہلے وہ مجھے بہت چھوٹی لگتی تھی، اب وہ بڑی ہوگئی ہے، اب ہم ایک فلم کرنے جارہے ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] پاکستانی ٹک ٹاکر کو سزائے موت سنادی گئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.