پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ،کبھی بھی ظالموں کے سامنے سر نہیں جھکا یا،نواب ثناءاللہ زہری
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ہم نے کبھی بھی ظالموں کے سامنے سر نہیں جھکا یا 8فروری کو انتخابات میں عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم اور چاروں صوبوںمیں وزرائے اعلی پیپلز پارٹی کے جیالے ہوں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے شہید ذولفقار علی بھٹو بینظیر بھٹو شاہنواز بھٹو جیسے شہیدوں کی پارٹی ہے ہمارے پارٹی کے قیادت نے کھوڑے کھائے ہیں آغاز حقوق بلوچستان کے ذریعے بلوچستان کے بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگاردیا ایٹمی دھماکوں کی بنیاد بھی شہید ذولفقار علی بھٹو نے رکھی۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے بلوچستان کے صدر میرچنگیز جمالی ،سندھ کے صدر نثار کھوڑو،نواب ثناءاللہ زہری ،روزی خان کاکڑ، غزالہ گولہ ،جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ، سردارسربلند جوگیزئی ،نورالدین کاکڑ،نصیب اللہ شاہوانی ودیگرنے پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام56ویں کی مناسبت سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے زیر اہتمام 56ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے کوئٹہ میں جلسہ عام منعقد ہوا جلسہ کی صدارت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے کی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز جمالی نے کہا کہ آج ہمیں فخر ہے کہ پارٹی قیادت نے 56واں یوم تاسیس بلوچستان میں رکھ کر کے ہم سب کے سر کو فخر سے بلند کردیا ہم اس شفقت پر آصف علی زردار اور بلاول بھٹو کے شکر گزار ہیں اور میں ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے ثابت کردیا کے پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے انہوں نے کہا شہید بینظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دے کر پاکستان میں امریت کے خاتمہ کیلئے جس طرح قربانی دی وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواب ثنا اللہ زہری نے اہلیان بلوچستان کا شکر یہ ادا کیا جنہوں نے 56ویں یوم تاسیس کے موقع پر آصف علی زردار بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی شاندار استقبال کیا انہوں نے کہا کہ اب بھی ہمارے کارکن مختلف علاقوں میں رش میں پھنسے ہوئے ہیں ان سب کو میں سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ہم نے کبھی بھی ظالموں کے سامنے سر نہیں جھکا یا 8فروری کو انتخابات میں عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم اور چاروں صوبوںمیں وزرائے اعلی پیپلز پارٹی کے جیالے ہوں گے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ قادر بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے 56واں یوم تاسیس کوئٹہ میں منعقد کرکے ہم سب کے سر کو فخر سے بلند کردیا انہوں نے کہا شہید ذولفقار علی بھٹو نے 93ہزار قیدی رہا کرکے ساڑھے پانچ ہزار مربع میل ہندوستان سے واپس لیا پاکستان کو 1973کا آئین دیاپاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی بنیاد رکھی انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے 11سال تک جیل میں تکالیف کاٹی جب صدر بنے تو 58ٹو بی کا خاتمہ کردیا عوام کو اٹھاروی ترمیم کا تحفہ دیا پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے 56ویں یوم تاسیس پر پارٹی کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پارٹی قیادت نے بلوچستان میں یوم تاسیس رکھ کرکے ہم سب پر احسان کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے پیپلز پارٹی نے ہی بلوچستان کے عوام کو ووٹ کا حق دیا اس سے قبل ہمارے فیصلہ شاہی جرگہ سبی میںہواکرتے تھے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر میر علی مدد جتک نے کہا کہ پارٹی قیادت نے بلوچستان میں 56واں یوم تاسیس رکھ کر کے ہم سب پر احسان کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے شہید ذولفقار علی بھٹو بینظیر بھٹو شاہنواز بھٹو جیسے شہیدوں کی پارٹی ہے ہمارے پارٹی کے قیادت نے کھوڑے کھائے ہیں آغاز حقوق بلوچستان کے ذریعے بلوچستان کے بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگاردیا ایٹمی دھماکوں کی بنیاد بھی شہید ذولفقار علی بھٹو نے رکھی اس لیے پیپلز پارٹی کو شہیدوں کی پارٹی کہا جاتا ہے سٹیج سیکرٹری کے فرائض پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے سر انجام دیے جلسہ سے دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔