پاکستان تحریک انصاف ضلعی سیکرٹریٹ میں سیف اللہ شاکر کی زیر صدارت اجلاس منعقد
پاکستان تحریک انصاف ضلعی سیکرٹریٹ میں ضلعی صدر سیف الله شاکر کی زیر صدارت میں اجلاس ہوا تھا اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف ضلعی صدر سیف اللہ شاکر صاحب ، ضلعی جنرل سیکرٹری عبد الروف صاحب ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل احمد خان میرزئی ، جوائنٹ سیکرٹری صدام خان شیرانی اور تحصیل قلعہ سیف اللہ صدر سردار فرید خان میرزئی ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رفیع کاکڑ اور تحصیل مسلم باغ صدر شہزاد خان ، جنرل سیکریٹری نجیب خان کاکڑ صاحب اور سب تحصیل شنکئ ، سب تحصیل بادینی تمام صدور و جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔میٹنگ میں تنظیم کے حوالے سے بہت اہم نکات زیرِ بحث لایا گیا۔میٹنگ میں بہت اہم فیصلے کیٸے گٸے۔میٹنگ کی آخری حصّے میں جمعت علمإ اسلام پاکستان شیرانی گروپ کے ضلعی اور مرکزی قیادت سے آٸندہ متوقع الیکشن کے بارے میں مفصّل کفتگو ہوٸی۔
میٹنگ میں تحریک انصاف کی تمام عہدیداروں نے عمران خان کے ساتھ تادمِ مرگ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اور تنظیمی امور کو ایمانداری اور پابندی سے چلانے کا عہد کیا۔