ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 7 جنوری کو کھیلا جائے گا

1 157

برج ٹائون(این این آئی) ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 7 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورے کا آغاز 4 جنوری کو ٹور میچ سے کرے گی، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری کو برج ٹائون میں کھیلاجائے گا، دوسرا ون ڈے 9 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 12 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 15 جنوری، دوسرا 19 جنوری اور تیسرا 20 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] لوشیا(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.