کسی قیمت پر احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جس نے کرپشن کی وہ سزا بھگتے گا، وزیر اعظم عمران خان

0 106

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی قیمت پر احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جس نے کرپشن کی وہ سزا بھگتے گا۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹیجی کا اجلاس ہوا جس میں نیب ترمیمی آرڈیننس پر رد عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بابر اعوان، اسد عمر، مراد سعید، فیصل جاوید، معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معید یوسف اور شفقت محمود نے شرکت کی۔ قانونی ٹیم نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر حکومتی رہنماؤں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کسی کو فائدہ پہنچانے کے لئے نہیں، اب بزنس کمیونٹی اور ٹیکس سے متعلق معاملات ایف بی آر دیکھے گا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ نیب آرڈیننس سے متعلق حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا گیا، جس نے کرپشن کی وہ سزا بھگتے گا، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، نیب قوانین میں اصلاحات خود اپوزیشن کا بھی مطالبہ رہا ہے، لیکن اپوزیشن پارلیمنٹ میں قانون سازی کے بجائے ذاتی کی سز کا دفاع کرتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ معاشی ٹیم کی محنت کی بدولت 2019 میں معیشت کو استحکام ملا، 2020 میں عام آدمی کو معیشت کی بہتری کے ثمرات ملیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ نیب آرڈیننس پر جو رد عمل آیا وہ سب کے سامنے ہے، 2020 میں عام آدمی کی بہتری کے لئے اقدامات کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.