پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں:بلوچستان آف انوائرمنٹل جرنلسٹس

0 203

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) بلوچستان آف انوائرمنٹل جرنلسٹس کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 26اور27دسمبر کو ماحولیات اور قائد اعظم ایوارڈ کے حوالے سے جو کامیاب پروگرام منعقد ہوئے جس پر تنظیم بی آر ایس پی اور بلوچستان بھر کے حقیقی اور عامل صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں بعض نام نہاد اور جلے ہوئے کارتوس ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر تنظیم کے خلاف بے بنیاد بیانات جاری کرتے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور ان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بیان بیازی نہیں اگر آپ میں دم ہے تو آپ کے پاس صوبائی سطح پر تنظیم کی خود مالک ہو اس سلسلے میں کام کرے ہم آپ کو مبارکباد پیش کریں گے لیکن اگر خود بھی کچھ نہیں کرسکتے ہیں

اور دوسروں کو بھی کرنے نہیں دیتے تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اصل صحافیوں کے دشمن یہی لوگ ہے مرکزی ترجمان نے مزید کہاکہ ہم نے صحافیوں کے حقوق کے لئے پلیٹ بنادیا ہے جو ماحولیات کی بہتری آلودگی کے خلاف کارروائی کے ساتھ صحافیوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اس کاروان میں ان صحافیوں کو شامل کرینگے جو حقیقی اور ان کے ساتھ ادارہ ہو بلکہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان بھر میں جو صحافت سے مخلص ہے

ان کو آگے لا کر نہ صرف کوئٹہ بلکہ اندرون ملک اور بیرون ملک بھی ان کے لئے ٹریننگ کا پروگرام بنائیں گے مرکزی ترجمان نے بی آر ایس پی کے سربراہ نادر گل بڑیچ اور ان کے پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح وہ ترقیاتی تعلیم و صحت کی بہتری کے لئے اقدامات کررہی ہے اس طرح انہوں نے صحافیوں کو بھی کوئٹہ بلا کر یہ واضح کردیا کہ بی آر ایس پی آزاد صحافت اور صحافیوں کے حقوق پر بھی یقین رکھتے ہیں مرکزی ترجمان نے بی آر ایس پی کو یقین دہانی کرائی کہ ہم اس طرح کامیاب پروگرام کراتے رہیں گے راستے میں جلے ہوئے کارتوس اور صحافیوں کے حقوق پر قبضہ کرنے والوں کو مسترد کریں گے‘ پروپیگنڈ ؤں کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.