نئے سال کے موقع پر چند لمحوں کی خوشی کیلئے ہوائی فائرنگ کرنے سے گریز کرے :سماجی کارکن کاشف حیدری

1 30

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سماجی کارکن اور مومینٹ گروپ کے ڈائریکٹر کاشف حیدری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کے موقع پر چند لمحوں کی خوشی کیلئے ہوائی فائرنگ کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم، ہوائی فائرنگ، اور دیگر ایسے واقعات جن سے انسانی جان کو خطرہ لاحق ہوتا ہے ایسے جرائم کے خاتمے کیلئے عوام الناس کا پولیس کا ساتھ دینا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس ہوائی فائرنگ سے گریز کرے کیونکہ ہوائی فائرنگ ایک ایسا فعل ہے

جس سے اکثر اوقات ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی کو زخمی یا ہلاک بھی کر دیتی ہیں۔ بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں خوشی کے مواقع پر ہوائی فائرنگ کرنا ایک قدیم قابل فخر روایت سمجی جاتی ہے لیکن ایک گولی کسی گھر کے صف ماتم بچھا سکتی ہے۔ کاشف حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک وقت تھا جب خوشی کے موقع پر لوگ ایک دوسرے کو محبت بھرے پیغامات بھیجتے، بغل گیر ہوتے، مٹھایاں بانٹی جاتیں۔ مگر آج خوشی کا اظہار وحشت ناک عوامل کے ذریعے کیا جاتا ہے

جن میں ہوائی فائرنگ جیسا ناجائز عمل سر فہرست ہے۔ آج خوشی کا اظہار یہ ہے کہ پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا کر دور دور تک گولیوں کی آواز سنائی جائے، ہوائی فائرنگ کو عموماً ایک ایسا عمل سمجھا جاتا ہے جس میں بظاہر کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوتا یعنی کہ آسمان کے رخ پر فائرنگ کرنا۔ مگر اس عمل کا مظاہرہ کرنے کم فہم افراد یہ سمجھنے سے قاصر ہیں اور یہ بھی بھلا دیا جاتا کہ آسمان کی طرف جانے والی گولی نے نیچے زمین پر واپس بھی آناہے.

انہوں نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ جیسے برے فیل کیخلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہیں۔ تا کہ نئے سال کی خوشی کے موقع پر کسی بھی گھر میں ہوائی فائرنگ سے ماتم نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے جرائم کے خلاف پولیس کا ساتھ دینا چاہیے اگر عوام پولیس کا ساتھ دیںنگے تو ہوائی فائرنگ جیسے برے فعل کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] (اسٹاف رپورٹر) سماجی کارکن کاشف حیدری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.