16فروری کو مسلم لیگ ن کے قائد کا پاسپورٹ کینسل کررہے ہیں:شیخ رشید

0 157

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 16فروری کو مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا پاسپورٹ کینسل کررہے ہیں ، مینول ویزہ سسٹم ختم کردیا گیا ہے اس کی جگہ تمام ملکوں کے لیے آن لائن ویزے کا اجرا کیا جائے گا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، یہ ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے ،

یہ سب چور اپنی چوری بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں ، لیکن اس کے باوجود مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ بتاتے چلیں کہ مسلم لیگ ن کے قائد اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ، نیا پاسپورٹ نہ بننے کی سورت میں مسلم لیگ ن کے قائد کے بے وطن ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ، میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی وکیل قمر بلال ہاشمی نے بتایا ہے کہ موجودہ پاسپورٹ کی میعاد ختم اور نیا جاری نہ ہونے کی صورت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ایک بے وطن شخص بن جائیں گے

اور ایسی صورت میں ان کے پاس مزید 2 آپشنز ہوں گے جن میں سے ایک یہ کہ پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دیں ، لیکن اس کے لیے انہیں ایک طویل عمل سے گزرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم برطانیہ کی وزارت داخلہ کو ایک درخواست بھی دے سکتے ہیں جس میں استدعا کی جائے کہ انہیں برطانیہ میں مستقل قیام کی اجازت دی جائے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ درخواست دینے والا شخص یہ ثابت کرے کہ اس کو اپنے ملک میں جان کا خطرہ لاحق ہے ، اس پر برطانوی قوانین اور قانونی روایات کے تحت نواز شریف کو مستقل قیام کی اجازت مل سکتی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.