کراچی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان مشکلات کا شکار، 4 کھلاڑی آؤٹ
کراچی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان مشکلات کا شکار، 4 کھلاڑی آؤٹ
راچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس کو نیوزی لینڈ کا پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 74 رنز درکار ہیں اور اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی صرف 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور اش سودی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
امام الحق نے اپنا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے ففٹی مکمل کی اور وہ 50 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ نعمان علی اپنا اسکور آگے بڑھانے میں ناکام رہے اور 4 رنز پر ہی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے آخری روز پاکستان اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 77 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کر رہا ہے، امام الحق 45 اور نائٹ واچ میچ نعمان علی 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔