بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی

0 144

بھارتی میڈیا کے مطابق ریشبھ پنت کی گاڑی کو حادثہ ریاست اترکھنڈ سے نئی دلی آتے ہوئے پیش آیا، بھارتی وکٹ کیپر کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث ریشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔

حادثے میں ریشبھ پنت کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی حالت اب بہتر ہے۔

13 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ریشبھ پنت کی گاڑی انتہائی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی اور ریلنگ سے ٹکراگئی جس کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوئی اور اس میں آگ لگ گئی۔
ریشبھ پنت کی گاڑی کو پیش آئے حادثے کی ویڈیو بھارتی اسپورٹس چینل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.