ملک میں غربت اور بدعنوانی پھیل رہی ہے،ایرانی نائب صدر

0 228

تہران (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی کے نائب اسحاق جہانگیری نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ ملک میں غربت اور بدعنوانی پھیل رہی ہے۔بدعنوانی انقلاب کے جسم میں دیمک کی مانند سرائیت کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے خطاب میں ایرانی نائب صدر نے مزید کہا کہ ایسے میں جب کہ بدعنوانی پھیل رہی ہے اور خاندانوں کو گزر بسر کی روٹی بھی میسر نہیں آ رہی ، بعض لوگوں کی جانب سے سرکاری مال کی لوٹ مار جاری ہے۔اسحاق جہانگیری نے انسداد بدعنوانی کے سلسلے میں سنجیدہ کوششوں کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جامع اور کڑی نگرانی کی ضرورت ہے اور شفافیت کے واسطے صحافت کے کردار کو قبول کیا جائے گا۔ایرانی صدر کے نائب کے مطابق 1979 کے انقلاب کی کامیابی کے بعد اس وقت ملک کو دشوار ترین حالات کا سامنا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.