وڈھ،زیر نظر تصاویر سب تحصیل سارونہ لیویز تھانے کی عمارت خستہ حالی کا شکار

0 434

وڈھ،زیر نظر تصاویر سب تحصیل سارونہ لیویز تھانے کی عمارت خستہ حالی کا شکار

وڈھ(ویب ڈیسک)زیر نظر تصاویر سب تحصیل سارونہ لیویز تھانہ کے عمارت کی اندرونی اور بیرونی ہیں علاقائی معلومات کے مطابق یہ تھانہ 1995ء میں تعمیر کی گئی ہے.ایک کمرے پر مشتمل قیدیوں کیلئے ایک لاک اپ ہے اس میں قیدیوں کو رکھنا بھی ایک رسک ہے

کیوں کہ بلڈنگ کے ساتھ نہ کوئی واش روم نہ ہی لیٹرین اور نہ ہی پانی کا انتظام ہے۔یہ سب تحصیل سارونہ کا ہیڈکوارٹر جہاں نائب تحصیلدار بیٹھتا ہے۔نائب تحصیلدار کے رہائش کیلئے کوئی کوارٹر بھی نہیں اور نہ ہی عملے کے لئے ڈیوٹی کے دوران کوئی کمرہ ہے۔

لیویز تھانہ کی عمارت اس قدر بوسیدہ اور کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے جو کسی بھی وقت کروٹ بدل کر تحس نہس ہوکر بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے بارشوں کے دوران بلڈنگ کی چھت از خود بارش کا منظر پیش کر رہی ہے اسی بلڈنگ کے اندر سرکاری فائلیں اور ریکارڈ رکھی ہوئی ہے اگر سرکار اس بلڈنگ کی تعمیر و مرمت کی طرف توجہ نہیں دی تو بارش کے پانی کے ٹپکنے یا منہدم ہونے کی صورت میں بڑے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار سے اپیل ہے کہ وہ سب تحصیل سارونہ کے لیویز تھانہ کی خستہ حالی کا کا ازخود نوٹس لے کر تعمیر و مرمت کے لیے عملی اقدامات کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.