انتظامیہ فوری طور پر حب بائی پاس آبادی کے ایریاز میں اسپیڈ بریکر بنائیں، غلام سرور کلمتی

0 56

انتظامیہ فوری طور پر حب بائی پاس آبادی کے ایریاز میں اسپیڈ بریکر بنائیں، غلام سرور کلمتی

لسبیلہ (ویب ڈیسک)رئیس گوٹھ کراچی کے سربراہ ممتاز معروف قبائلی شخصیت رئیس غلام سرور کلمتی نے کہا ہے کہ انتظامیہ و ٹھیکیدار ہوش کے ناخن لیں اور فوری طور پر حب بائی پاس آبادی کے ایریاز میں اسپیڈ بریکر بنائیں اور لوگوں کے قیمتی جانوں کو تحفظ فراہم کریں

اگر گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلا تو ہم ٹیڑھی کرکے بھی گھی نکالیں گے اور خود روڈ کو توڑ کر بھی اسپیڈ بریکر بنائیں گے انتظامیہ و ٹھیکیدار کو کئی بار آگاہ کیا ہے

مگر ان کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی وہ ہماری خاموشی کو کمزور نہ سمجھیں ہم نے اپنی سینکڑوں ایکڑ اراضی بغیر معاوضے کیلئے حب بائی پاس کیلئے فراہم کی تاکہ عوام کو فائدہ پہنچے لیکن اب الٹا عوام کے جانوں کو ہی خطرہ پیدا ہوگیا ہے اور میں شروع دن سے ہی مسلسلمطالبہ کرتا آرہا ہوں

کہ اسپیڈ بریکر بنائے جائیں مگر صرف دلاسے دیئے جارہے ہیں اور اب کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے میں چاہوں تو حب بائی پاس پر ہزاروں لوگ جمع کرکے دھرنا دے کر روڈ کو بلاک کرسکتا ہوں لیکن ہم مسلسل صبر سے کام لے کر قانونی طریقے سے اپنا حق مانگنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب صبر کے پیمانے لبریز ہوتے جارہے ہیں میں نے ایکسئین بی اینڈ آر کو تحریری طور پر بھی آگاہ کیا ہے لیکن وہ بھی عمل درآمد کرنے سے گریزاں ہیں اور میں اب ڈی سی لسبیلہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فوری نوٹس لیں اور حب بائی پاس آبادی کے ایریاز میں اسپیڈ بریکر بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں کیوں کہ اس روڈ پر اب ٹریفک کا دباو ہوچکا ہے اور آبادی کے ایریاز میں بھی ڈرائیوران تیز رفتاری سے سفر کررہے ہیں جس سے حادثات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جب کہ ان چند دنوں کے دوران بھی متعدد ایسے حادثات ہوئے ہیں جن میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں اور گاوں کے لوگوں کا مال مویشی بھی حادثے کا شکار ہوئے ہیں اور ان حادثات کو روکنے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.