مسلم لیگ ق کی صدارت کون کرے گا؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

0 346

مسلم لیگ ق کی صدارت کون کرے گا؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

خیال رہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا فیصلہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر 18 اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کی سینٹرل ورکنگ پارٹی کے چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کی صدارت پر بحال کردیا ہے جبکہ طارق بشیر چیمہ کو پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنادیا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.