پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جہاں اوپیک پلس نے رواں ہفتے پیداواری اضافے میں تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کی وزارتوں اور روس سمیت اس کے اتحادی (اوپیک پلس) کا یکم فروری کو ہونے والے ورچوئل اجلاس کے دوران پیٹرول کی موجودہ پیداوار میں ترمیم کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچر کی قیمت میں بھی 11 سینٹ یا 0.1 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 79.57 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں 20 سینٹ یا 0.2 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 86.46 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں جہاں رواں ہفتے ہونے والی میٹنگ میں تیل پروڈیوسرز اضافے میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے اور امریکی وفاقی ریزرو کے اجلاس سے قبل سرمایہ کار محتاط ہیں جس سے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بڑھ سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک پلس) اور امریکی وفاقی ریزرو کے اجلاس سے قبل ہی تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔