کچھی کے امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے ، میر بیبرک خاں رند
بولان(نامہ نگار)
بولان کے ممتاز قبائلی شخصیت سردارزادہ میر بیبرک خاں رند نے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کچھی ڈھاڈر کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے رکٹ اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھی کے امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے اسطرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکورٹی فورسز اور عوام کو حوصلے پست نہیں کیئے جا سکتے ہیں بلوچستان کا ہر بلوچ پاکستانی اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں صوبائی حکومت متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرے اور دہشت گردوں کے خلاف گہرا تنگ کرکے انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے میر بیبرگ رند نے کہا کہ دہشتگرد کسی بھی معافی کے مستحق نہیں اور کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا ملک میں جہاں بھی دہشت گردی ہو وہ ہرگز قابل قبول نہیں امن کی پہریداری اور فرض منصبی کی بجا آواری کے دوران جام شہادت نوش کرنیوالے جانثار اہلکار قومی ہیروز اور ہمارے محسن ہیں بزدل عناصر ہماری سیکورٹی فورسز کا مورال ڈاؤن نہیں کر سکتے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اور سہولت کاری کرنیوالی قوتوں کو پاکستانی قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر عنقریب بے نقاب اور مزید انکے ناکام عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور انھیں سخت سے سخت سزائیں دیں گے