عوام کےاعتمادکی لاج رکھیں گے، خلیل الرحمن دمڑ

0 100

ہرنائی(نامہ نگار)عوام کےاعتمادکی لاج رکھیں گے،ایک شخص نے ہرنائی کوپانچ سال اندھیرے میں رکھا جس پر افسوس ہے،کامیاب ہوکر ہرنائی کے محرومیوں کا ازالہ کرینگے،ان خیالات کااظہارجمعیت علماء اسلام کے کے نامزدامیدوار حلقہ پی بی 7 زیارت کم ہرنائی حافظ خلیل الرحمن ڈمڑنے یونین کونسل ابہام کلی چھاپ،کلی تکہ پیرشہرمیں شمولیتیوں اور استقبالیہ پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں کہ ہم پر قائدین جمعیت نے اعتماد کرکے منتخب کیاہے میں اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچانے دونگا،ہرنائی کے کارکنوں کے بلندوبالاحوصلوں کوسلام پیش کرتاہوں 20سال سے وہ اپنے ایم پی اے یا ایم این اے سے محروم ہے مگروہ پھربھی جماعت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،اس مرتبہ میں ان کویقین دلاتا ہوں جیت جمعیت علماء اسلام کامقدرہے،ایک شخص راتوں کوپھیرکرقرآن ہاتھ میں اٹھاکراپنے ہی لوگوں کے دروازے کھٹکھٹاتے کوئی اسے اندرہی نہیں چھوڑتا،جبکہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیتیں ہی شمولیتیں ہیں،جہاں پروگرام لکھاجاتاہے وہاں خودبخوداوربیسیوں پروگرام بن جاتے ہیں،انہوں نے مزیدکہاہرنائی کے ساتھیوں کسی صورت نہیں بھولاسکتاہے کامیاب ہوکر میرے فنڈکایک حصہ ہرنائی کے عوام پرخرچ ہوگا،ہرنائی کے عوام کے عوام کے کوششوں کوسلام پیش کرتاہوں جنہوں نے مشکل وقت میں جمعیت علماء کا اسلام کاساتھ دیاہواہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.