روہڑی،ایس پی ریلوے سکھر ملک محمد عتیق ودیگر افسران ترقی پانے والے انسپیکٹرز کو رینک لگا رہے ہیں
ریلوے ایس پی آفس سکھر میں ترقی پانے والے انسپیکٹرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ایس پی ریلوے سکھر ڈویثرن ملک محمد عتیق نے ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے اور مبارک باد دی تفصیلات کے مطابق ریلوے ایس پی آفس سکھر میں حال ہی میں ترقی پانے والے نئے انسپیکٹرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ریلوے سکھر ڈویثرن ملک محمد عتیق،ڈی ایس پی سید ذوالفقار علی شاہ اور ڈی ایس پی محمدامین عالم نسیم نے ترقی پانے والے سب انسپیکٹر ز آصف علی خان،امیرعلی شاہ اور نورمحمد بھیو کو انسپیکٹرز پرموڈ ہونے پر رینک لگائے اور مبارک باد دی بعد ازاں ایس پی ریلوے سکھر ڈویثرن ملک محمدعتیق کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ترقی پانے والے افسران اپنی خدمات اور ڈیوٹیاں سرانجام دینے میں بہترین کردار ادا کرئے گے اور اپنے اپنے دفاتر میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے ریلوے پولیس اہلکاروں کے جائز مطالبات کے حل اور انکے حقوق کے حصول کے لئے اپنا کردار ادا کرئے گے اور محکمہ ریل کی بھلائی اور ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرئے گے اور مسافر ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انکے سفر میں انکے مدد گار ثابت ہونگے اس موقع پر انچارج اسپیشل برانچ اے ایس آئی اللہ بخش،داؤد ملک سمیت ایس پی آفس سکھر کا دیگر اسٹاف بھی موجود تھا