بلوچستان کے حالات کوجان بوجھ کرخراب کیا جارہا ہے،غزالہ گولہ

0 106

 

بلوچستان کے حالات کوجان بوجھ کرخراب کیا جارہا ہے،غزالہ گولہ

 

صحبت پور(بیوروچیف شاہدگولہ)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی صدر وسابق صوبائی وزیرمحترمہ غزالہ اشفاق احمدخان گولہ، صوبائی جنرل سیکریٹری محترمہ زرینہ زہری اورصوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بےنظیرگولہ کی کوئٹہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میر ظہورحسین بلیدی کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور زخمی ہونے والے جیالے کی صحت یابی کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہارکیا۔ مزیدانہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں پاکستان

 

پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کو نشانہ بنانا تشویش ناک ہے جوبلوچستان کےحالات کوجان بوجھ کرحالات خراب کی جارہے ہیں تاکہ الیکشن سبوتاڑہو اور پاکستان پیپلزپارٹی کی متوقع امیدوارن کی جیت سے بوکھلا کر سیاسی مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں۔ اوچھے ہتھکنڈوں کا جواب عوام آٹھ فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر دیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.