عمران خان اب تک لاک ڈائون کا مقصد اور افادیت نہیں سمجھے ،نفیسہ شاہ

0 103

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اب تک لاک ڈائون کا مقصد اور افادیت نہیں سمجھے ،عمران خان مودی کی عوام سے معافی کی غلط تشریح کرکے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ انسانی جانیں بچانے کیلئے لاک ڈائون کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے ،بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کے خلاف موثر حکمت عملی تشکیل دی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان مودی کی عوام سے معافی کی غلط تشریح کرکے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کا قوم سے ہر خطاب مایوس کن ہے ۔ نفیسہ شاہ نے سوال کیاکہ اگر اس وقت قوم کا پیسہ قوم پر خرچ نہ ہوگا تو کب ہوگا ؟ وزیر اعظم کا ہر پیکیج عوام سے فریب ثابت ہوا ہے ، شکر ہے پنجاب اور کے پی حکومت نے عمران خان کی پالیسی سے اتفاق نہیں کیا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.