معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے ڈیٹا بیس سسٹم پر کام شروع کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے ڈیٹا بیس سسٹم پر کام شروع کر دیا،وزیراعظم آفس میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا ٹیسٹ رن مکمل کر لیا گیا،رجسٹریشن پورٹل وزیراعظم کی منظوری سے آن لائین دستیاب ہوگا۔عثمان ڈار نے بتایاکہ نوجوان سیٹیزن پورٹل پر خود کو رجسٹر کر سکیں گے،ٹائیگرس فورس قومی سطح پر سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر تشکیل دی جائیگی۔عثمان ڈار نے کہاکہ رضاکاروں کی رجسٹریشن 10 اپریل تک جاری رہے گی،ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا ہنگامی صورت میں کام کرے گی۔عثمان ڈار نے کہاکہ ہنوجوانوں کو گھروں تک راشن سپلائی کی تربیت دی جائیگی،وزیراعظم نے نوجوانوں کو ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم کا نوجوانوان پر اعتماد درست ثابت کریں گے،ڈاکٹرز , نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت نوجوان بھی فرنٹ لائین فورس بنیں گے،امید ہے نوجوان قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔