پاکستانی مارکیٹوں میں کورونا کی غیر تصدیق شدہ کٹس کی باز گشت ،فواد چوہدری کی این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کو تنبیہ

0 160

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی مارکیٹوں میں کورونا کی غیر تصدیق شدہ کٹس کی باز گشت پر وفاقی وزیر برائے سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کو تنبیہ کر دی ۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو وارننگ دینا چاہتا ہوں، کرونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ اگربیمارمریض کو ٹیسٹ صحتمند ظاہر کر دے گا تو اس کا مطلب کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ .جب تک DRAP پاکستان کی اپنی کٹس کی تصدیق کرتا ہے آپ امپورٹ کریں تاہم صرف تصدیق شدہ کٹس۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.