قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلاکر واضح کیا جائے کہ لاک ڈائون ہوگا یانہیں؟ حکومتی حکمتِ عملی وضع کی جائے ، شہباز شریف

0 135

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلاکر واضح کیا جائے کہ لاک ڈائون ہوگا یانہیں؟ حکومتی حکمتِ عملی وضع کی جائے ۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ وزیراعظم کے قوم سے خطاب نے قومی سلامتی کے اہم فیصلوں سے متعلق سوال اٹھادیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کی جان بچانے کی قومی حکمت عملی بچوں کا کھیل نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو شک میں ڈالنا ، انتظامیہ اور عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے والی بات ہے ،کرونا ریلیف فنڈ کی ترسیل کے لئے فوری پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ کرونا پہ پارلیمانی صحت کی قائمہ کمیٹی کا ویڈیو لنک پہ فی الفور اجلاس بلایا جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.