شاہد خاقان عباسی کی مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات
سینٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورت حال پر مشاورت
شاہد خاقان عباسی کی مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سینٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورت حال پر مشاورت کی گئی
دونوں رہنمائوں نے قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کو نہ ماننے پر اتفاق کیا ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے رویہ سے مایوس ہیں ۔ قائد حزب اختلاف سے متعلق پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے بھی جلد مشاورت کریں گے
۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا قائد حزب اختلاف کے معاملے میں پیپلزپارٹی نے باپ سے حمایت مانگ کر سب کو مایوس کیا ہے، دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا سربراہی اجلاس بلاکر ائندہ کی حکمت عملی طے کرنی چاہیئے، دونوں رہنماوں کا مزید کہنا تھا پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے کیلئے حکمت عملی طے کرنی ہوگی۔