ہم اپنے مستقبل کو معزور نہیں ہونے دیں گے ہر صورت اس مرض کا خاتمہ کرکے رہیں گے،مطہر نیاز رانا

0 200

ہم اپنے مستقبل کو معزور نہیں ہونے دیں گے ہر صورت اس مرض کا خاتمہ کرکے رہیں گے،مطہر نیاز رانا

کوئٹہ (ویب ڈیسک)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک وائرس ہے جو پانچ سال سے کم عمر کے بچوں پر حملہ اور ہو کر انہیں عمر بھر کیلیے معزور کرتے ہیں بچے اس قوم کا مستقبل ہے۔ ہم اپنے مستقبل کو معزور نہیں ہونے دیں گے ہر صورت اس مرض کا خاتمہ کرکے رہیں گے اور یہ صوبے کو وائرس سے پاک کرنا قومی

و اخلاقی زمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے حوالے صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری صحت غلام فاروق مری، ڈویژنل کمشنرز، ایڈیشنل سیکرٹری صحت محمد نعیم بازئی، صوبائی کوآرڈینیٹر

پولیو پروگرام راشد رزاق، تمام ڈپٹی کمشنرز بزریعہ وڈیو لنک، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے نمائندے سمیت دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ والدین، علماء کرام اور معاشرے کے دیگر افراد اس مرض کے خاتمے کیلیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلیے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے اور صوبے کو ہمیشہ کیلیے پولیو جیسی مرض سے پاک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز بھی مہم کے دوران اپنی زمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے سرانجام دیں اور ڈپٹی کمشنرز روانہ کی بنیاد پر مہم کی نگرانی کریں تاکہ آنے والی نسلوں کیلیے صوبے کو مکمل محفوظ بنایا جا سکے۔ اس موقع پر راشد رزاق نے اجلاس کو مہم سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.