اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں شرعی قوانین کے تحت عمل ہوگا،عبد الرحمن رفیق

0 422

اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں شرعی قوانین کے تحت عمل ہوگا،عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مساجد کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق منعقد ہوا جس میں جید علماء کرام اور مفتیان عظام نے شرکت کی کمیٹی اجلاس کی روشنی میں کہا ہے

کہ کوئٹہ پروجیکٹ کے تحت روڈوں کی توسیع کے دوران مساجد کے انہدام کےوقت تمام شرعی تقاضوں کو مدنظر رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں روڈوں کی توسیع ہورہی ہے وہاں عوام الناس کی جائیدادوں کا معاوضہ ان کی اصل قیمت

کے مطابق دینا چاہیے اجلاس میں محکموں اور انتظامیہ سے اسی سلسلے میں ملاقاتوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور علماء کرام مشترکہ طور پر اس مسئلے کے حل کیلئے مفتیان کرام سے مکمل رہنمائی حاصل کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے ان میں کئیے جانے والے فیصلے باہمی مشاورت اور تعاون سے شرعی اور آئینی

تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر کرنے چاہئیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور اہل مدارس ومساجد نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام الناس اور انتظامیہ کے درمیان وہ روشن کردار ادا کیا ہے کہ جس کی وجہ سے شہر میں اخوت کی فضا قائم ہے انہوں نے کہا کہ مساجد کے انہدام کا معاملہ عام جائیدادوں کے معاملات کے برعکس ہے اس پر اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں شرعی قوانین کے تحت عمل ہوگا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.