
ملک کا استحکام ترقی وخوشحالی اور ہر قسم کے بحرانوں سے نجات آئےن وقانون کی حکمرانی پارلےمنٹ کی بالادستی اور قوموں کی برابری عملاً تسلےم کرنے مےں ہے،محمود خان اچکزئی
اسلام آباد(این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چےئرمےن پاکستان ڈےموکرےٹک موومنٹ کے مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ےہ ہے کہ جب سے ےہ ملک بنا ہے آئےن کے ساتھ مسلسل مذاق ہوتا رہا ہے۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر سےاسی جمہوری رہنماﺅں وکارکنوں کو سزائے دی گئی اور آئےن کی خلاف ورزی کرنے والوں اور آئےن کو پھاڑنے والوں کو کچھ نہےں کہا گےا ملک کا استحکام ترقی وخوشحالی اور ہر قسم کے بحرانوں سے نجات آئےن وقانون کی حکمرانی پارلےمنٹ کی بالادستی اور قوموں کی برابری عملاً تسلےم کرنے مےں ہے ۔ ان خےالات کا اظہار انہو ںنے سالار شہدا خان شہے
د عبدالصمد خان اچکزئی کی بائےوگرافی کے انگرےزی ترجمے کی کتاب کی رونمائی کی تقرےب سے مقامی ہوٹل مےں خطاب کرتے ہوئے کےا۔ جس سے سپرےم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عےسیٰ ، سابق وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی ، سےنٹ کے سابق چےئرمےن سنےٹر رضا ربانی ، ممتاز سےاستدان افراءسےاب خان خٹک ، ممتازدانشور اور مصنف صاحبزادہ امتےاز ، سپرےم کورٹ کے ممتاز وکےل حامد خان اےڈووکےٹ، سپرےم کورٹ بار اےسوسی اےشن کے صدر عبدالطےف آفرےدی اےڈووکےٹ، پےپلز پارٹی کے ممتاز رہنماءسنےٹر فرحت اللہ بابر