پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،فرح عظیم شاہ

0 223

کوئٹہ (ویب ڈیسک)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہمارے عوام اور افواج نے خون کے سمندر سے گزر کر خطے میں امن کو بحال کیا ہے ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھاکہ پاکستانی فوج دنیا کی وہ عظیم فوج ہے جو اپنے ملک کے شہریوں کی حفاظت اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمن سے محفوظ بناتی ہیں۔ اسی لیے ہر پاکستانی شہری  افواج پاکستان جیسی بہادر فوج اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

اس سے عوام اور فوج کی محبت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ  نے افریقی ملک کانگو میں پیش آنے والے حادثے میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی شہادت پر اظہارِافسوس کیا ہے۔ اپنے ایک تعریتی بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداءکو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امن کوششوں میں شہید ہونے والے وطن کے

 

بیٹوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، شہداءکے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ امن کارروائیوں کے لیے فوجی دستے فراہم کرتا ہے، پاکستان کے امن دستوں نے دنیا میں امن کی خاطر جانوں کے قیمتی نذرانے دیے ہیں۔ اور وطن کی افواج کی قابلِ فخر تاریخ شہداءکے لہو سے جگمگا رہی ہے، اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِجمیل عطاءکرے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.