پی اے آرسی صدر دفاتر میں “ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح”
اسلام آباد(بیورو چیف) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے خواتین ملازمین کی سہولت کے لیے اپنے صدر دفاتر اسلام آباد میں ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ ڈاکٹر غلام محمد علی چیئرمین پی اے آر سی نے “ڈے کیئر سنٹر” کا افتتاح کیا ۔ سید شمیم السبطین شاہ چیف انجنیئر/ سینئر ڈائریکٹر (ورکس) پی اے آر سی ،جناب محمد اسحاق سیکریٹری پی اے آرسی ، ، چوہدری محمد جہانگیر/ چوہدری محمد اسلم گجر (انصاف گروپ ) اور دیگر اعلی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام محمد علی چیئرمین پی اے آرسی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی اے آرسی ہیڈکوارٹرز میں ڈے کیئر سنٹر کے قیام کا مقصد تمام کام کرنے والی خواتین کو سہولت فراہم کرنا ہے جو اپنے بچوں کو کسی دوسری جگہ نہیں چھوڑ سکتیں۔ یہ قدم اٹھانے کے بعد کام کرنے والی مائیں زیادہ دلجمعی سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں گی۔چیئر مین پی اے آرسی نے مزید کہا کہ یہ قدم کام کرنے والی خواتین کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی ملازمت پر بہتر توجہ مرکوز کرنے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے ملازمین کی پروموشن ، ہاﺅ س ہائرنگ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کو بھی یقینی بنانے کا اظہار کیا