سلمان خان اور کرن جوہر آمنے سامنے

1 811

 

سلمان خان اور کرن جوہر آمنے سامنے

 

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے معروف بھارتی فلمساز کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔سلمان خان اور کرن جوہر فلم دی ب±ل میں ایک ساتھ کام کرنے والے تھے لیکن بار بار فلم کی تاریخ کو ا?گے بڑھانے کی وجہ سے اداکار نے کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر اور ہدایتکار وشنو وردھن فلم دی ب±ل کی شوٹنگ کی تاریخ کو پہلے ہی تین بار آگے بڑھا چکے ہیں ،

 

سلمان خان ہر بار تاریخ آگے بڑھانے کے فیصلے کا احترام کرتے رہے لیکن اس بار بھی جب کرن جوہر نے شوٹنگ سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا تو اداکار نے فلم کی کاسٹ سے آو¿ٹ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلمان خان کو ہدایتکار ساجد ناڈیا ڈوالا اور فلمساز اے آر مروگاداس کی نئی ایکشن فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا ہے اور اس کے لیے ا±نہوں نے کرن جوہر کو بھی آگاہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود کرن جوہر نے شوٹنگ کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔کرن جوہر کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکار نے فلمساز کو ا±ن کی فلم میں کام نہ کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

ساحر علی بگا اور راحت فتح علی خان میں نئی جنگ چھڑ گئی

You might also like
1 Comment
  1. […] سلمان خان اور کرن جوہر آمنے سامنے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.