وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اسمبلی میں رکنیت چیلنج، گہرام بگٹی نے درخواست دائر کر دی

0 87

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی اسمبلی میں رکنیت کو گہرام بگٹی نے چیلنج کر دیا، تفصیلات کے مطابق گہرام بگٹی نے پی بی 10کی نشست فوری خالی قرار دے کر ضمنی انتخاب کرانے کی درخواست دائر کر دی ، درخواست میں موقف دیا گیا کہ میر سرفراز بگٹی نے من پسند پولنگ عملہ تعینات کروا کر استعفی دیا اور الیکشن لڑا، میر سرفراز بگٹی کو حلقہ پی بی 10 سے الیکشن لڑنے کی اجازت کیسے دی گئی، میر سرفراز بگٹی نگران کابینہ کا حصہ ہوتے ہوئے الیکشن نہیں لڑ سکتے، میر سرفراز بگٹی الیکشن لڑنے کیلئے اہل نہیں تھے تو بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کیسے رکھ سکتے ہیں۔ درخواست کے متن میں نوابزادہ گہرام بگٹی کا کہنا ہے کہ میر سرفراز بگٹی نے کاغذی کاروائی میں جہاں ووٹ لیے اس کی شرح 80 سے 99 فیصد تھی، ننانوے فیصد ووٹ کاسٹ ہونا کہیں ممکن ہی نہیں اس لیے انگوٹھے ویری فائی کروائے جائیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.