پیر علاؤالدین ٹرسٹ کی جانب سے 1500 غرباء و مساکین میں راشن کی تقسیم

0 73

میرواہ گورچانی (نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میرواہ گورچانی کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ جامعہ محی الاسلام صدیقہ میرواہ گورچانی میں پیر علاؤالدین ٹرسٹ کی جانب سے میرواہ گورچانی اور گرد و نواح کے علاقوں کے 1500 غرباء و مساکین میں سالانہ راشن پروجیکٹ کے تحت راشن تقسیم کیا گیا -اس موقع پر بین الاقوامی مزہبی فلاحی تنظیم پیر علاؤالدین ٹرسٹ کے روح رواں شخصیات راؤ محمد رضا نقشبندی ،مولانا مشتاق احمد نقشبندی ،مولانا اشتیاق مشتاق نقشبندی ،ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے چیئرمین انجینئر چوہدری احسان الحق آرائیں ،جنرل کونسلر حاجی رانا سلیم اختر،ایس ایچ او نور احمد شر اور دیگر بھی موجود تھے – تقریب راشن تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مشتاق احمد نقشبندی نے کہا کہ ہمارے پیر و مرشد مولانا محمد نور العارفین نقشبندی کی خصوصی ہدایت پر پیر علاؤالدین ٹرسٹ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی آج 1500 افراد میں راشن تقسیم کیا گیا – انہوں نے کہا کہ پیر علاؤالدین ٹرسٹ کی جانب سے آزاد کشمیر سے لے کر ملک بھر میں یکم رمضان المبارک سے راشن کی تقسیم جاری ہے- اور یہ سلسلہ پورے رمضان المبارک میں جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ پیر علاؤالدین ٹرسٹ نے ہمیشہ غرباء ،مساکین و نادار لوگوں کی مدد کی ہے اور انشاء اللہ کرتے رہیں گے –

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.