گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ صوبے

0 166

کوئٹہ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ صوبے میں لوگ بڑی تعداد میں کھیلوں کی طرف راغب ہورہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اسکواش کے حوالے سے تو پاکستان کا پوری دنیا میں بڑا نام ہے اور موجودہ حکومت اسکواش کھیل کے فروغ کیلئے اور اسکواش کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کیلئے صوبائی سطح پر بھی پر عزم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسکوا ش ایسو سی ایشن کے صدر محمد ارشد اور جنرل سیکریٹری ظفر السلام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات کے دوران صوبے میں کھیلوں کے فروغ ، کھلاڑیوں کو تربیت اور سہولیات کی فراہمی اور بلوچستان اسکواش ایسو سی ایشن کی کار کردگی کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر نے ان کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.