پی آئی اے کے ریٹائر ملازمین کی پنشن میں 25فیصد تک اضافہ

0 167

کراچی  پی آئی اے نے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافہ کر دیا، اضافے کا اطلاق یکم مئی 2019 سے ہو گا جبکہ بیوا ئوں کو تاحیات پینشن اضافے کے ساتھ ملے گی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی خصوصی کاوشوں سے 6 سال سے زیر التوا ریٹائر ملازمین کی پینشنوں میں اضافے کا مسئلہ حل ہوا،پی آئی اے میں ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کی مد میں اوسطا 15 جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔تیس برس قبل ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پینشن میں 25 فیصد اور 20 برس قبل کے ملازمین کی پینشن میں 20 فیصد ہوا جبکہ 10 برس سے پہلے ریٹائر ہونے والوں کی پینشن میں 15 فیصد اور 10 برس سے کم مدت والے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کا اطلاق یکم مئی 2019 سے ہو گا اور بیواں کو تاحیات پینشن اضافے کے ساتھ ملے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.