میکسیکو،مسافر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 21 افراد ہلاک،31زخمی
میکسیکو سٹی لاطینی امریکہ کے ملک میکسیکو میں مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں اکیس افراد ہلاک جبکہ اکتیس زخمی ہوگئے ہیں،حادثہ میکسیکو کے علاقے ویراکوز میں پیش آیا، جہاں سیاحوں کی بس ایک کارگو ٹرک سے ٹکراگئی، جس کے بعد مسافر بس میں آگ لگ گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکہ کے ملک میکسیکو میں مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں اکیس افراد ہلاک جبکہ اکتیس زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ میکسیکو کے علاقے ویراکوز میں پیش آیا، جہاں سیاحوں کی بس ایک کارگو ٹرک سے ٹکراگئی، جس کے بعد مسافر بس میں آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے باعث اکیس مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ اکتیس زخمی ہوئے۔مقامی میڈیا کے مطابق سیاحوں کا تعلق کیتھولک فرقے سے تھا، جو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد واپس جارہے تھے۔