ٹوئٹر نے ورلڈ کپ کے لیے ہیش ٹیگ ایموجیز متعارف کرا دیئے

0 5

لاہورآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی آمد کے ساتھ ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی متحرک ہوگئی اور اس نے ٹیموں کے نعروں اور کپتانوں کے ہیش ٹیگ اور ایموجیز تیار کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ دو ہزار انیس آج نے انگلینڈ میں شروع ہو رہاہے جس کا افتتاحی میچ میزبان ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کے آغاز کیساتھ ہی ٹوئٹر نے میگا ایونٹ میں شامل ٹیموں کے نعروں اور کپتانوں کے ہیش ٹیگ اور ایموجیز متعارف کرادیے ہیں۔ایونٹ کو سوشل پلیٹ فارم پر بھی کامیاب بنانے اور یہاں لوگوں کو متحرک رکھنے کے لیے ٹوئٹر نے خصوصی طور پر ٹیموں کے نعروں اور ان کے کپتانوں ہیش ٹیگ ایموجی تیار کرلیا۔پاکستان کی ٹیم کے لیے وی ہیو وی وِل کا ہیش ٹیگ کا ہیش ٹیگ تیار کیا گیا ہے جبکہ کپتانوں کے لیے سرفراز احمد کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ان کی ایموجی بھی دکھائی دے رہا ہے۔اس کے علاوہ ٹیموں کے لیے تیار کیے گئے ان کے نعروں کے ہیش ٹیگ میں ان کے قومی رنگوں میں مزین جرسی بطور ایموجی استعمال کی گئی ہے جبکہ ان جرسیوں پر ٹیموں کے ناموں کے انگریزی زبان کے ابتدائی تین حروف لکھے ہوئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.