فیس بک میں کووڈ کو انسانوں کا تیار کردہ قرار دینے کی پوسٹس کی اجازت

0 171

نیویارک (ویب ڈیسک)فیس بک نے حالیہ دنوں میں گمراہ کن مواد کے حوالے سے اپنی پالیسیوں میں چند نمایاں تبدیلیاں کی ہیں۔ان میں سب سے اہم تبدیلی یہ ہے کہ اب صارفین ان دعوں کو شیئر کرسکیں گے کہ نیا کورونا وائرس انسانوں کا تیار کردہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک کے ایک ترجمان نے بتایاکہ کووڈ کے ماخذ کے حوالے سے جاری تحقیقات کے

مدنظر اور عوامی طبی ماہرین سے مشاورت کے بعد ہم نے اپنی ایپس سے اس دعوی پر مبنی پوسٹس کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم طبی ماہرین کے ساتھ مل کر وبا کے ارتقا کے حوالے سے کام جاری رکھیں گے اور مسلسل اپنی پالیسیوں کو نئے حقائق کے مطابق بدلتے رہیں گے۔فیس بک کی جانب سے پالیسیوں میں تبدیلیاں اس وقت کی گئی ہیں جب مختلف ممالک میں

تحقیقاتی رپورٹس میں اس خیال کو درست کیا جارہا ہے کہ یہ وائرس کسی لیب سے لیک ہوا۔کووڈ پرائیویسی تبدیلی کے ساتھ فیس بک کی جانب سے ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے جن کی جانب سے اکثر گمراہ کن مواد شیئر کیا جاتا ہے۔اب کمپنی کی جانب سے ایسے صارفین کی تمام پوسٹس کی دیگر افراد کی نیوزفیڈ پر ریچ کو محدود کیا جائے گا۔اس سے قبل اس طرح کے اقدامات پیجز، گروپس، انسٹاگرام اکانٹس اور ویب سائٹس کے خلاف کیے گئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.