حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم ہے، شہباز شریف
حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم ہے، شہباز شریف
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم ہے،عوام بھوکے اور بے روزگار ہیں، حکمران سب اچھا ہے کی بے حسی کی رپورٹ دے رہے ہیں ،عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ،آج ملک کو اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بحران کا سامنا ہے۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام کو آٹا، گندم، چینی، سبزیاں، خوردنی تیل، مرغی، دودھ، انڈے، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا ہے،اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کے روز کرپشن سکینڈلز آئیں گے تو عوام کی روٹی روزانہ مہنگی ہی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ آٹے کی قیمت میں 57 روپے فی کلو اضافہ ہوا ،
یہ 73 فیصد اضافہ ہے،چینی کی قیمت 120 اور 130 تک گئی ہے، 100روپے یا 85 فیصد اضافہ چینی کی قیمتوں میں ہوا،دودھ کی قیمت میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ دودھ فی لٹر 108 روپے یا اس سے زائد قیمت پر فروخت ہورہا ہے ،عوام کی بنیادی ضرورت کی یہ اشیائ انتہائی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اضافی گندم پیدا کرنے والے ملک میں آٹے کی فراہمی کو جو حکومت یقینی نہ بناسکے، اس کی کرپشن اور نااہلی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوسکتا ہے؟