ہم خدمت تاجران کو اپنی نصب العین سمجھتے ہیں،سعداللہ اچکزئی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) اتحاد تاجران بلوچستان ( رجسٹرڈ ) ہزارہ ٹاون کے نئے کابینہ کی حلف برداری کی پر وقار تقریب ہزارہ ٹاون میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی چئیرمین مرکزی انجمن تاجران سعداللہ اچکزئی تھے۔ اس موقع پر مرکزی صدر اتحاد تاجران بلوچستان طاہر نظری، یوسفزئی، حسن آغا، حاجی داود، شاہ رضا، کربلائی حکیم، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے حاجی جواد رفیعی، حاجی رمضان، ہزارہ ٹاون تمام اسکاوٹس گروپ کے صدر، اراکین و دیگر موجود تھے
۔ اس موقع علاقہ میں کارکردگی دکھانے والے اسکاوٹس گروپ اور فلاحی اداروں میں اتحاد تاجران بلوچستان ( رجسٹرڈ ) ہزارہ ٹاون کیجانب شیلد اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ نومنتخب کابینہ سے مرکزی صدر اتحاد تاجران بلوچستان طاہر نظری نے حلف لیا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر سر محمدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خدمت تاجران کو اپنی نصب العین سمجھتے ہیں۔ خدمت تاجران ہماری اولین فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بے راہ روی اور غلط رسم و رواج کو کنٹرول کرنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ
انسانوں کی بقاء کیلئے تعلیم بہت ضروری ہے۔ ہزارہ ٹاون کے 3 لاکھ سے زائد آبادی کیلئے موجودہ 2 سرکاری اسکول ناکافی ہیں جبکہ ان 2 سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی اور بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے ہزارہ ٹاون میں خدمات سر انجام دینے والے اداروں سے اپیل کی کہ وہ اتحاد اور نظم و ضبط کو مضبوط بنائیں تاکہ مل کر اپنے مسئلہ و مسائل کو بہتر انداز سے حل کرسکے۔ انہوں نے لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے مسئلے کو فی الفور حل کرنے پر زور دیا۔ تقریب سے مرکزی صدر اتحاد تاجران بلوچستان طاہر نظری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اپنے اتحاد و اتفاق کو مضبوط نہ کریں اپنے مسئلہ و مسائل کو حل
[…] ( ویب ڈیسک ) اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) ہزارہ ٹاؤن کے پریس سیکرٹری کاشف […]