صبا قمر کی فلم ”کملی “کا پریمئر‘صبا قمر کے رونے کی ویڈیو وائرل
لاہور (ویب ڈیسک)صباقمر کی فلم ’کملی‘ کے پریمیئر کے دوران اداکارہ صبا قمر کی جانب سے رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس کے بعد ٹوئٹر پر بھی ان کا نام ٹرینڈ کرنے لگا۔’کملی‘ کا پریمیئر 29 مئی کو کراچی میں منعقد کیا گیا، جس میں فلم ساز اور کاسٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔صبا قمر کی فلم ’کملی‘ کو تین جون کو سینماﺅں میں پیش کیا جائے گا، فلم کی
کاسٹ میں صبا قمر، ثانیہ سعید، عمیر رانا، عدیل افضل اور نمرہ ب±چہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم کے پریمیئر میں مہوش حیات فلم ساز رﺅف وجاہت اور ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔پریمیئر کے دوران فلم کے اختتام پر شوبز شخصیات سمیت وہاں موجود دیگر شخصیات نے صبا قمر کی اداکاری کی تعریفیں کیں اور کھڑے ہوکر ان کے لیے تالیاں بھی بجائیں۔شوبز شخصیات اور وہاں موجود دیگر افراد کی جانب سے اداکاری کو سراہے جانے کے بعد صبا قمر جذبات پر قابو نہ پا سکیں اور وہ اشکبار ہوگئیں