اسلام آباد+کوئٹہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن اور مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفور حیدری نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں انسانی جانی نقصان پر افسوس کااظہار کیاہے

1 191

اسلام آباد+کوئٹہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن اور مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفور حیدری نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں انسانی جانی نقصان پر افسوس کااظہار کیاہے ۔بیان میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکہ پراظہار افسو س کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگردی تاحال کنٹرول نا ہوسکی، بلوچستان حکومت کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کرنی چاہیئے، انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات دی جائے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگوں ہوں ، انہوں نے کارکنوں کوہدایت کی کہ جے یو آئی کے کارکنان ہسپتال پہنچے اور زخمیوں کو خون کا عطیہ دیں ، دشمن ان بزدلانہ کاروائیوں سے پولیس کے جوانوں کے حوصلہ پست نہیں کرسکتے ، جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے اپنے بیان میں کوئٹہ کے باچاخان چوک پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں پھر سے اضافہ ہونے لگا ہے دہشت گردوں کی جانب سے کوئٹہ کے امن کو نشانہ بنایا جارہا ہے کوئٹہ سٹی تھانہ کے قریب دھماکہ پاکستان کے امن پہ حملہ ہے ۔ ذخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] میری جان کو خطرہ ہے، بلٹ پروف گاڑی مانگی تو کہا خود لے لیں، مولاناعبدالغفور حیدری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.