مودی حکومت پہلے بھی کرکٹ کو مذموم سیاست کی بھینٹ چڑھا چکی ہے، فواد چوہدری

0 42

مودی حکومت پہلے بھی کرکٹ کو مذموم سیاست کی بھینٹ چڑھا چکی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ مودی حکومت نے کرکٹ کو مذموم سیاست کی بھینٹ چڑھایا ہو۔کشمیر پریمیر لیگ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی دخل اندازی پر ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے

کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ مودی حکومت نے کرکٹ کو مذموم سیاست کی بھینٹ چڑھایا ہو،ہرشل گبز پر کشمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا دباؤ اس پرانی روش کاتسلسل ہے۔انہوں نے بھارتی بورڈ کے ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد کو ایسے اقدامات سے نقصان نہیں فائدہ ہی ہو گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.