نور مقدم کے مجرموں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ،میرا بس چلے تو قاتل کو گولی ماردوں،شیخ رشید احمد

0 15

راولپنڈی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نور مقدم کے مجرموں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ،میرا بس چلے تو قاتل کو گولی ماردوں، افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے میں گرفتار زٹیکسی ڈرائیورز کو رہا کردیا وہ بے قصور ہیں،

چین اور پاکستان کے تعلقات ہمالیہ کے پہاڑوں سے بلند ہیں ،انہیں کوئی طاقت بھی خراب نہیں کرسکتی،سندھ والے مکمل لاک ڈاؤن کر کے اپنا نقصان خود کریں گے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں مزید 500 سے کیمرے لگانے کی ضرورت ہے ،میری جان کو خطرہ ضرور ہے لیکن گھبرانے والا نہیں ، میڈیا کا شکر گزار ہوں میری درخواست پر لال حویلی پر ہونیوالی فائرنگ کی زیادہ کوریج نہیں دی، لئی ایکسپریس میری زندگی اور سیاست کا مسئلہ ہے، جب وہ بن جائیگی

تو سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا،سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج سمیت سول ادارے بھی مستعدد ہیں۔راولپنڈی میں میونسپل لیبر یونین سی بی اے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ نومنتخب قیادت اور تمام قائدین کو مبارک باد دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے شہر کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں ڈیلی ویجز پر موجود تمام 1140 ملازمین اسی سال مستقل ہوں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.