شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں ،پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ‘رانا ثنا اللہ 

0 11

شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں ،پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ‘رانا ثنا اللہ 

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے شہباز شریف کی جانب سے پارٹی صدارت چھوڑنے کی اطلاعات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اورایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے،ہماری طرح شہباز شریف کے لیڈر بھی نواز شریف ہی ہیں،شہباز شریف پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ،اپوزیشن کے خلاف جو جھوٹے کیس دائر کئے گئے  جو احتساب کا ڈرامہ رچایا گیا تھا وہ اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے

،ایک طرف مالم جبہ کیس بند ہورہا ہے دوسری طرف اپوزیشن کے خلاف کیس دوبارہ فائل ہورہے ہیں ،سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں افسر ان کو پرموشن کے لالچ دے کر دھاندلی کروائی گئی ۔ انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ مالم جبہ کیس اور بی آر ٹی کے گھپلے آج بھی آن ریکارڈ ہے ،چیئرمین نیب نے باقاعدہ کہا تھا کہ پرویز خٹک کی صحت بہت کمزور ہے ، حکومت اپوزیشن کے خلاف صرف انتقامی کارروائی کررہی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.