بھارتی دھمکیوں کے سبب غیرملکی کھلاڑی کشمیر پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

0 10

بھارتی دھمکیوں کے سبب غیرملکی کھلاڑی کشمیر پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکیوں کے سبب غیرملکی کھلاڑی کشمیر پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں ،سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان نے اس کے باوجود لیگ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ کی جانب سے سنگین دھمکیوں کے بعد غیرملکی کھلاڑی لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں حالانکہ اس سے قبل انہوں نے بلامشروط لیگ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔ذرائع کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے کشمیر پریمیئر

لیگ کھیلنے کے خواہشمند کرکٹرز کو دھمکی دی کہ لیگ میں شرکت کی صورت میں ان پر انڈین پریمیئر لیگ اور بھارت میں کرکٹ کے دروازے بند ہو جائیں گے اور اب لیگ کا انعقاد پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہی ہو گا۔دوسری جانب بھارتی بروڈ ی دھمکیوں کے باوجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تلکارتنے دلشان نے کشمیر پریمئر لیگ کھیلنے اور مظفرآباد ٹائیگرز کی نمائندگی کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تلکارتنے دلشان کو ہر ممکن سہولیات اور سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.