بھارت کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے دھمکی دے رہا ہے، ہرشل گبز

0 4

کیپ ٹائون (ویب ڈیسک)جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے سے روکنے کیلئے بھارت سے ملنے کا انکشاف کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ہرشل گبز نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے، بی سی سی آئی غیر ضروری طور پ

رپاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہا ہے۔ہرشل گبز نے کہا کہ مجھے کے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور دھمکی دی جارہی ہیکہ بھارت میں انٹری کی اجازت نہیں دی جائیگی۔دوسری جانب کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک نے کہاکہ پلیئرز ایجنٹ سے اطلاعات ملی ہیں کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، بی سی سی آئی کے ہتھکنڈوں سے نمٹ لیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.