شوہر کو شوہر ہی سمجھیں اور ایک درجہ اوپردیں، صدف کنول

0 46

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی سپر ماڈل صدف کنول نے کہا ہے کہ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی صدف کنول اور شہروز سبزواری نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطو

مہمان شرکت کی اور ازدواجی اصولوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صدف کنول نے کہا میرا ماننا ہے کہ آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے،

میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔صدف کی بات پر اتفاق کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے کہا کہ مرد بھی عورت کا مقابلہ نہیں کرسکتا، وہ ذمہ داری صرف عورت ہی ادا کرسکتی ہے، مرد اس کے قریب بھی نہیں جاسکتا۔شہروز نے کہا کہ اللہ نے شوہر اور بیوی دونوں کو علیحدہ علیحدہ مقام دیا ہے، اگر ایسا نہ ہوتا تو اللہ دو مختلف انسان کیوں بناتا، اگر سب نے ایک جیسا ہی ہونا ہوتا تو دو مختلف انسان نہ ہوتے لہٰذا دونوں کو ایک دوسرے کو عزت دینی چاہیے اور ایک دوسرے کا مقام سمجھنا چاہیے، یہ بھی برابری ہی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.